حیدرآباد۔9اکتوبر (اعتماد نیوز)تلنگانہ کے تلگو دیشم رکن اسمبلی ای دیاکر راؤ نے آج ٹی آر ایس میں شامل ہونے کے امکانات کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے
کہا کہ حکمران جماعت ٹی آر ایس تلگو دیشم قائدین کو گمران کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ تلنگانہ میں تلگو دیشم پارٹی مضبوط طاقت بن کر ابھریگی۔ اور ٹی آر ایس اس معاملہ میں خوفزدہ ہے۔